Corona1 53

عالمی وبا کے خلاف جنگ میں عوام کا ساتھ اور تعاون ہونا ضروری

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)عالمی وبا کے خلاف جنگ میں عوام کا ساتھ اور تعاون ہونا ضروری ہے عوام کو چاہیے کے وہ حکومتی احکامات پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کو ہرایا جاسکے بہترین قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے خوراک کا خیال رکھنا اور پوری نیند لینا ضروری ہے،ایم ایس ڈاکٹر مدثر تفصیلات کے مطابق عوام کے بھرپور مطالبہ کے بعد فرض شناس قابل ایم ایس ڈاکٹر مدثر کو دوبارہ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے سول ہسپتال میں تعینات کر دیا گیا ڈاکٹر مدثر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہم سب کو مل کر اس وبا سے لڑنا ہوگا اس وقت پورے ملک کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ایسی صورت حال میں عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت اور متعلقہ تمام اداروں کا ساتھ دیتے ہوئے ذمہداری کا مظاہرہ کریں تاکہ مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو گھروں تک محدود رہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں بدلتے موسم کی نسبت ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کیا جائے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ دس سے بارہ گھنٹے نیند لینا بھی ضرور ی ہے پینے کے لیے نیم گرم پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ موسمی اثرات کے باعث کھانسی زکام سے بچا جا سکے عوامی سماجی حلقوں نے فرض شناس معروف معالج ڈاکٹر مدثر کی کھیوڑہ ہسپتال میں دوبارہ تعیناتی پر ڈی سی جہلم اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں