Jhelum news 22 47

ابتک ضلع جہلم میں کورونا کے 16 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتا یا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج تک کل 62 کرونا وائرس کے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں سے 25 کا تعلق تبلیغی جماعت، 4 افراد کا زائرین، اور 33 افراد کا تعلق جہلم سے ہے۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض پہلے سے صحت یاب ہو کر گھر بھیج دیا گیا تھا۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے آج مزید 15 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 1 مریض ملٹری ہسپتال منگلا اور 1 مریض پیمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہے۔سول ہسپتال جہلم، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادں خان سے آج تک 18 افراد جن کی رپورٹ منفی تھی 14 دن قرنطینہ کے مکمل ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ کل جن 5 افراد کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی ان افراد کے کنٹیکٹ کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا اور ان کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لاہور بھجوائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں