Corona1 42

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج تک کل 62 کرونا وائرس کے مثبت کیس رپورٹ ہوے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج تک کل 62 کرونا وائرس کے مثبت کیس رپورٹ ہوے ہیں۔
جن میں سے 25 کا تعلق تبلیغی جماعت، 4 افراد کا زائرین، اور 33 افراد کا تعلق جہلم سے ہے۔
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض پہلے سے صحت یاب ہو کر گھر بھیج دیا گیا تھا۔
اللہ پاک کے فضل و کرم سے آج مزید 15 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 1 مریض ملٹری ہسپتال منگلا اور 1 مریض پیمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہے۔
سول ہسپتال جہلم، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادں خان سے آج تک 18 افراد جن کی رپورٹ منفی تھی 14 دن قرنطینہ کے مکمل ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔
کل جن 5 افراد کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی ان افراد کے کنٹیکٹ کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا اور ان کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لاہور بھجوائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں