دیہاڑی 64

جہلم : وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امدادی پروگرام مستحق لوگوں کے لیے مشکلات

جہلم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب اس مشکل گھڑی میں آپ کا مستحق لوگوں کے لیے اقدامات کو سراہتے ہیں سفید پوش اور مستحق لوگوں کے لیے اچھی کاوش مگر یہاں بہت سارے مسائل نے جنم لے لیا ہے سب سے پہلے جو لوگ بھی مستحق یا سفید پوش ہیں بہت سوں کے پاس نا تو سمارٹ فون ہیں اور اگر کسی کے پاس سمارٹ فون وغیرہ ہیں بھی تو ان کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں اور سب سے بڑا مسلہء ہمارے ضلع میں بہت سے گاؤں ایسے ہیں جہاں کسی بھی بینک کی برانچ موجود ہی نہیں اور لوگوں کو قریبی علاقوں یا پھر شہر انا پڑتا ہے ان حالات میں جب نا تو یونین کونسلز فال ہیں نا کونسلرز ناظم نظام ہے ایسے میں ان لوگوں کا کیا بنے گا جبکہ پہلے ہی 10 سے 12 دن ہونے کو ائے ہیں ان لوگوں کا نا تو کوئ کاروبار ہے اس وقت دیہاڑی دار مزدور طبقہ تو فاکوں تک پہنچ گیا ہے کیا ہی اچھا ہو اس سارے پروگرام کو ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کے انڈر ہر یونین لیول ہر کمیٹیاں بنائی جائیں جن میں ہر وارڈ یا یونین کونسل سے ایک سیکٹری ، ایک پٹواری، ایجنسیز اور پاک فوج سے ایک ایک ادمی،نمبردار ، محلہ یا گاؤں کا معتبر آدمی پر مشتمل کیمٹی ہو جو لوگوں کا ڈیٹا تصدیق کر ے اور مستحق ،سفید پوش حضرات تک امداد پہنچانے کار آمد ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں