Usman si 53

انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ کرونا وائرس سے نجات کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت قرآن خوانی کا اہتمام

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ راجہ عثمان تصدق جنجوعہ نے کرونا وائرس سے نجات کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت قرآن خوانی کا اہتمام کیا قران خوانی کے بعد شرکا میں کھانا تقسیم کیااورعوام میں آگاہی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ گاڑی پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر گلی محلوں میں اعلان کئے گئے مشکل کی اس گھڑی میں تمام ادارے قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں، عثما ن تصدق جنجوعہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی پر کرونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی طور پر قرآن خوانی کروائی گئی اور ملازمین اور شرکا کے کھانے کا اہتمام کیا گیا اور دنیا بھر سے کرونا وائرس سے نجا ت اور ملکی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ راجہ عثمان تصدق جنجوعہ نے کرونا وائرس سے نجات کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور عوام میں آگاہی کے لیے پرائیویٹ گاڑی کا انتظام کیا اور اس پر ساونڈ سسٹم لگا کر عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے سارا دن پورے شہر میں اعلانات کیے گئے کہ عوام گھروں میں رہیں باہر فضول گھومنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی خطرناک وبا سے بچنے کا واحد حل ہے کہ گھروں میں رہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہ معاف کرے اور ہمیں جلد اس آزمائش سے نجات دلائے ہم کورونا وائرس سے بچاو مہم کا سلسلہ جاری رکھیں ہوئے ہیں جس میں میڈیا اور عوام کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے جبکہ تحصیل بھر میں پولیس اور متعلقہ محکموں کی طر ف سے مثالی جذبہ دیکھنے میں آیا پولیس اہلکار اپنی جیب سے ماسک خرید کر تقسیم کرتے رہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ہینڈ سینی ٹائزر سے لوگوں کے ہاتھ صاف کرواتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں