دہی 47

کھیوڑہ لاک ڈاؤن کے دوران دہی فروش رنگ والی پلاسٹک کی بالٹی میں کھلے عام دہی فروخت

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)کھیوڑہ لاک ڈاؤن کے دوران دہی فروش رنگ والی پلاسٹک کی بالٹی میں کھلے عام دہی فروخت کر رہے ہیں جبکہ متعدد دودھ فروشوں نے بھی پلاسٹک کے نیلے ڈرموں پرسفید رنگ کر رکھا ہے رنگ والی پلاسٹک کی بالٹی میں دہی فروخت کرنے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ الحمداللہ فی الحال کرؤناوائرس سے پوری طرح محفوظ ہے لاک ڈاؤن کے دنوں میں پنجاب حکومت نے دہی دودھ سبزی فروش کریانہ شاپ میڈیکل سٹور کھولنے کی اجازت تو دی ہوئی ہے لیکن لاک ڈاؤن کا دہی فروش اور دودھ فروش ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں رنگ برنگے پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ کی سپلائی اور رنگ والی پلاسٹک کی بالٹیوں میں دہی تیار کر کے فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کو دکھاوے کے لیے دوکان کے باہر سٹیل کے برتن رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوکان کے اندر رنگ والی بالٹی میں دہی بنا ئی جاتی ہے اور گاہکوں کو پلاسٹک کی بالٹی سے دہی ڈال کر دی جاتی ہے ایسے عناصر فوڈ انسپکٹر و دیگر انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں