Jhelum news 22 42

جہلم محلہ مجاہدآباد میں صدیوں پرانا ناقص ترین سیوریج سسٹم شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

جہلم کے محلہ مجاہدآباد میں صدیوں پرانا ناقص ترین سیوریج سسٹم شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا،

گندگی سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ، بیماریاں پھیلنے لگیں، کورونا وائرس بھی پھیلنے کا خدشہ

جہلم: محلہ مجاہد آباد کے مکینوں نے ارباب اختیار کا گلہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

جہلم: مجاہدآباد میں بدترین سیورج سسٹم کی وجہ سے گٹروں کا غلیظ پانی سرراہ مکینوں کے لیے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے

جہلم: غلیظ گندگی کیوجہ سے ہر طرف بدبو پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے

جہلم: گندگی کی وجہ سے کورونا سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اہل محلہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کو متعدد درخواستیں دیں حتی ٰ کہ وزیراعظم شکایت سیل پر بھی رجوع کیا گیا لیکن تاحال انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، اہل محلہ

جہلم میں اب تک21 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لاک ڈاون کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اہل علاقہ

جہلم: متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی کے اس سسٹم کو بہتر بنایا جائے تاکہ لاک ڈاون کے دوران کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کم سے کم ہوں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں