37

پنڈدادنخان کے عوام صاف پانی سے محروم ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے پنڈدادنخان کے عوام کا پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا علاقہ تھل کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم تھے خطیر رقم سے پانی کی لائن بچھانے کا کام شروع، حلقہ کے عوام کے مسائل حل کر نا فواد چوہدری کی اپنے حلقے کے عوام سے محبت ہے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے فواد چوہدری کی قیادت میں تحصیل پنڈدادنخان کو ماڈل تحصیل بنائیں گے ،ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی فواد حسین چوہدری نے اپنے حلقہ پی پی ستائیس کی یونین کونسل گولپور کے لیے خطیر رقم سے پینے کے صاف پانی کی لائن بچھانے کا کام شروع کروا دیا علاقہ تھل کے عوام گزشتہ 35سالوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے اہل علاقہ کی طرف سے فواد چوہدری ،معروف قانون دان فیصل فرید چوہدری اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا سابق چیئر مین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے تحصیل پریس کلب (ر)کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی اپنے حلقہ کے عوام سے خاص محبت ہے جنہوں نے تھوڑے ہی عرصہ میں عوام کے مسائل حل کرنا شروع کر دیئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور فواد چوہدری کی قیادت میں انشااللہ پنڈدادنخان کے تمام بنیادی مسائل جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں الیکشن سے قبل کئے گئے وعدے وفا کرنا اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے حلقہ کے عوام نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیااور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کو عوامی مسائل اعلیٰ قیادت تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں