36

پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ اور پٹرولنگ پولیس مصری موڑ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس ) پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ اور پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے ایس پیPHP پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم سردار بابر کی ہدایات پر پوسٹ انچارج لِلہ موڑ راجہ تصور خان و دیگر ٹیم اور پوسٹ انچارج مصری موڑ راجہ مسعود خان و دیگر ٹیم نے عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے اپنے ایریا میں روڈ کرائم پر قابو رکھا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور جپسم کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کروائے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائیاں کی جارہی ہیں دوران سفر کسی قسم کے حادثہ یاپریشانی کی صورت میں پٹرولنگ پولیس مسافروں کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے اوور لوڈنگ کرنے کی ہرگزاجازت نہ دی جائے گی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی حادثہ کی صورت میں پیٹرولنگ پولیس کو بروقت آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر مدد فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں