33

ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان اور کشمیر کے حق میں بیان

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان اور کشمیر کے حق میں بیان نے مودی کو منہ توڑ جواب دیا ہے ترکی اور پاکستان کے بڑ ھتے قدم سے خطے میں امن ترقی اور خوشحالی پیدا ہو گی ترک صدرنے دنیا کو بتایا ہے کے مسئلہ کشمیر پاکستان کا نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے اگر اس کو حل نہیں کیا گیاتو جنگ کی صورت میں پورے خطے پر اثر انداز ہو گا دنیا اپنا کردار ادا کرے سابق تحصیل ناظم و سابق صوبائی امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردگان کا دورہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہو گی ترک صدر کی تقریرسچے مسلمان کی تقریر ہے اسلامی ملکوں کو ایک پیج پر متحدہونا ہو گاترکی سے ہمارا حقیقی معنوں میں برادر ملک کا رشتہ ہے امریکہ بھارت اسرائیل یورپی طاقتیں مسلم ممالک میں امن کا خواہاں نہیں ہو سکتی اور انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ترک بھائیوں سے محبت مثالی ہے ترک صدر کا دورہ دونوں ملکوں کی عوام میں محبتوں کے ذریعہ ثابت ہو گا مسلم ممالک اختلافات دور کرکے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں انتشار نے ہماری طاقتیں چھین لیں سفارتی سطح پر اتحاد کے لیے کام تیز کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں