47

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے آئی ایم ایف کی ٹیم نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر کے ملک سے فرار ہونا شروع کر دیا ہے تبدیلی کے طلب گار بھی اب تبدیلی سے بھاگتے نظر آتے ہیںموجودہ حکمران اپنی نالائقیوں کا الزام سابقہ حکومتوں پر لگانے سے ملک نہیں چلتے موجودہ حکومت کو عوام کے لیے روزگار مہیا کرنا ہوگا ،راجہ جواد آف جالپ تفصیلات کے مطابق معروف مسلم لیگی رہنما راجہ جواد آف جالپ سابق امیدوار حلقہ پی پی 27نے تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کو آئے ہوئے دو سال ہونے والے ہیں لیکن اناڑی کھلاڑی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اشیا ضروریات اتنی بڑھ چکی ہیں کہ مزدور فاقوں پر اتر آئے ہیں غربت بڑھنے کی وجہ سے پورے ملک کا نظام درہم برہم ہوتا جا رہا ہے آٹے ،چینی سبزیوں کی قیمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن اناڑی حکمران اب بھی سب اچھا کی بانسری بجا کر عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب عوام ان کے جھوٹے دعو ں اور جعلی تبدیلی کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ عوام کے ساتھ تبدیلی کی صورت میں کتنا بڑا فراڈہو ا ہے اب تو ا ٓئی ایم ایف کی بی ٹیم نے بھی ملکی معیشت کو مفلوج کر کے بے روزگاری میں اضافہ اور کاروبار کا بیڑا غرق کر کے ملک سے بھاگنا شروع کر دیا ہے اور باقی کی ٹیم بھی بہت جلد اپنے آقائو ں کے پاس اپنی ڈیوٹی پر واپس چلی جائے گی انکو کو غریبوں کی آہ لگے گی انشااللہ جلد ہی ملک میں دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور غریب سکھ کا سانس لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں