بچوں سے زیادتی 42

درندہ صفت انسان کی معصوم بچوں سے زیادتی کی کوشش ناکام

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )پنڈدادنخان درندہ صفت انسان کی معصوم بچوں سے زیادتی کی کوشش ناکام بچوں کے شور شرابا کرنے پر اہل محلہ نے بچوں کی جان بچائی ملزم فرار پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے رہائشی محمد جاوید نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا سات سالہ بیٹا اور پانچ سالہ بیٹی دکان سے چیز خریدنے کے لیئے نکلے تو راستہ میں عبداللہ نامی شخص دونوں بچوں کو ورغلا کر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور بچوں سے بد فعلی اور زیادتی کی کوشش شروع کر دی جس پر بچوں نے شور شرابا اور رونا شروع کر دیا شور کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جن کو دیکھ کر ملزم چھت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 20.51 بجرم 376ت پ،511 ،337،367Aدرج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں