pind 52

پنڈدادنخان میں کرپشن کا بازار گرم

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )پنڈدادنخان میں کرپشن کا بازار گرم ،محکمہ ذراعت کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر تاجروں کو ڈرا دھمکا کر رشوت بٹورنے لگا ، شجر کاری اور سرکاری تقریبات کے نام پر فی دکاندار سے ہزار روپے مطالبہ کی آڈیو کال ریکارڈنگ موجود، ہر دکاندار سے 5,5ہزار روپے کا مطالبہ نہ دینے پر جعلی رسدیں دیں کر پیسے اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے تمام ثبوت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دے دیئے گئے تاجر برادری کا ڈی سی جہلم دفتر کے سامنے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف کی تاجر برادی نے ڈی سی او جہلم کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہم غریب لوگوں نے ظلم اور کرپشن سے بچنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا لیکن محکمہ ذراعت کے ڈاکٹر محمد احمد نامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس کی ڈیوٹی مہنگائی کوکنٹرول کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنا لگائی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر محمد احمد روز کی بنا پر جلالپور شریف میں آکر تاجروں کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور جعلی جرمانے کرتا ہے جن کی رسید پر رقم بھی نہیں لکھی جاتی اور پیسے اپنی جیب میں ڈالتا ہے نہ دینے والوں کو بھاری جرمانے اور ایف آئی آر کی دھمکی بھی دی جاتی ہے جس کی رسیدیں اور آڈیو کال ریکارڈنگ بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دے دی گئی ہیں جبکہ موصوف سرکاری تقریبات کے انعقاد کے نام پر بھی ہر دکاندار سے ہزار ہزار روپیہ بھی وصول کرتے ہیں تاجروں نے ڈپٹی کمشنر جہل کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کے اس کرپٹ اور رشوت خور ا ٓفیسر کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ہمیں اس ظلم سے بچایا جائے اور ہماری مشکلات کا ازالہ کیا جائے تاکہ ہم باعزت طریقے سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں