Jhelum news 22 61

للِہ ٹاون میں چوروں کی آر پی او اور ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری کو پہلی سلامی،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )للِہ ٹاون میں چوروں کی آر پی او اور ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری کو پہلی سلامی، لِلہ کے رہائشی زمان کوڈا اورغوث محمد کوڈا کے گھر پر چوری کی کامیاب واردات رات کی تاریکی میں نامعلوم چور نقدی زیور اورت اور لاکھو ںروپے کا سامان لے اُڑے ایس ایچ او لِلہ کی نا اہلی کے باعث لِلہ ٹائون میں واردتیں معمول،قابل ایس ای او تعینات کیا جائے ،عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ ٹائو ن میں گزشتہ رات چوروں نے رات کی تاریکی میں لِلہ کے رہائشی زمان کوڈا اورغوث محمد کوڈا کے گھر میں داخل ہوکر نقدی زیورات اور لاکھوں روپے کا سامان لے اُڑے جبکہ ایس ایچ او لِلہ کی نااہلی کی وجہ سے لِلہ ٹائون جرائم پیشہ عناصر کی آمجگاہ بن چکا ہے تھانہ لِلہ کی حدود میں وارتیں معمول بن چکی ہیں گشت کا نظام نہ ہونے کی وجہ چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ لِلہ میں قابل ایس ایچ او کو تعنیات کیا جائے اور چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو موثر اور یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں تاکہ عوام عدم تحفظ کا شکار نا ہوں اور جرائم پر قابو پایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں