Roti-3 41

نان بائی اور تندور والوں کی اندھیر نگری 10روپے میں انتہائی کم وزن کی روٹی فروخت ہونے لگی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )تحصیل پنڈدادنخان میں انتظامیہ کی عدم توجہ ،نان بائی اور تندور والوں کی اندھیر نگری 10روپے میں انتہائی کم وزن کی روٹی فروخت ہونے لگی جبکہ نان کے نام پر بھی عوام کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ دفتروں تک محد ود، ریٹ اور کوالٹی چیک کرنے کی زحمت نہیں ،عوامی سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ اور تحصیل پنڈدادنخان میں انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث ناقص آٹے کی انتہائی کم وزن والی روٹی 10روپے میں دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہے تندور کی روٹی کا وزن کروایا جائے اور آٹے کی کوالٹی کو چیک کیا جائے تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے اسی طرح نان بائی بھی نان کے نام پر عوام کو کاغذ کی طرح کے ہلکے پھلکے نان من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جو کہ کچھ ہی دیر میں سوکھ کا پاپڑ کی طرح ہو جاتے ہیں مقامی انتظامیہ کی بے حسی اور نااہلی کے باعث نان بائیوں اور تندور والوں کا عوام کو لوٹنے کا کاروباردھڑلے سے جاری ہے جبکہ پوری تحصیل میں بے ضابطگیوں کا بازار گرم ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تندروں پر روٹی نان کے وزن اور استعمال ہونے والی آٹے کی کوالٹی کو چیک کرکے غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں