55

جیل میں قانون کے مطابق دی گئی تمام سہولیات سے ہر قیدی مستفید

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم عمران شہباز ،سول جج ابوبکر صدیق اور ضلع چکوال سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین رضانے ہمراہ صدر بار کونسل ضلع چکوال کے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا ،محمد منشا سندھو سرنٹینڈنٹ جیل جہلم اور ملک بابر ڈپٹی سپر نٹینڈنٹ جیل نے جج صاحبان کا استقبال کیا ،تفصیلا ت کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم عمران شہباز ،سول جج ابوبکر صدیق نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے قیدیوں کی سہولیات اور مقدمات بارے قیدیوں سے پوچھا متعدد قیدیوں نے اپنے مقدمات کے متعلق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو اپنی اپنی درخواستیں بھی دیں جس پر معزز جج نے معمولی مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں بھیجوائے جانے کا حکم دیا جبکہ ضلع چکوال سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین رضا نے ضلع چکوال کے قیدیوں سے جیل میں دی گئی سہولیا ت بارے پوچھا جس پر قیدیوں نے انہیں بتایا کہ جیل میں قانون کے مطابق دی گئی تمام سہولیات سے ہر قیدی مستفید ہو رہا ہے معزز جج نے جیل کچن ،ہسپتال،خواتین وارڈ ،نو عمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا بھی دورہ کیا جس پر کسی قیدی کی طرف سے کسی قسم کی کوئی شکائت موصول نہیں ہوئی جس پر جج صاحبان نے محمد منشا سندھو سرنٹینڈنٹ جیل جہلم اور ملک بابر ڈپٹی سپر نٹینڈنٹ جیل کی خدمات کو سہراتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں