ٹیکس 58

حکومت پاکستان نے ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر کہ احسن اقدام

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )حکومت پاکستان نے ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر کہ احسن اقدام کیا ہے ،ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ٹیکس ادائیگی کو اپنا فرض سمجھ کر ٹیکس جمع کرا کہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ،رضوان انور ملک تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکس کنسلٹنٹ رضوان انور ملک ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انکم ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کر کہ احسن اقدام کیا ہے تاریخ کی توسیع سے کاروبای حلقوں اور تاجر حضرات و دیگر کو مزید وقت مل گیا ہے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ٹیکس ادائیگی کو اپنا فرض سمجھ کر ٹیکس جمع کرا کہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے30نومبر تک سال 2018/19 تقریبا 43لاکھ گشوارے جمع ہو چکے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال بھی ریونیو میں اضافہ ہوگا ٹیکس ادا نہ کرنے والے اور اثاثے چھپانے والے ملک اور قانون دونوں کے مجرم ہے حکومت پاکستان نے ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی تاریخ میںمزید توسیع کر دی ہے تمام کاروباری و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والا ہر شہری ٹیکس کی ادائیگی کو ذمہداری سے جمع کرواکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور اچھا شہر ہونے کا ثبوت دے ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ہی ملک و قوم کی ترقی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں