ch faisal Jhelum news 262

تحصیل پنڈدادنخان میں زرعی انقلاب آئے گا وزیر اعظم عمران خان کے مشن کرپشن سے پاک پاکستان سے بڑے بڑے مگر مچھ اب بچ نہیں سکتے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہو ں گے، مخا لفین کی سازشی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے نہر کے سو سالہ قبل منصوبے کا عملی طور پر کام ہماری حکومت میں شروع ہو گیا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان میں زرعی انقلاب آئے گا وزیر اعظم عمران خان کے مشن کرپشن سے پاک پاکستان سے بڑے بڑے مگر مچھ اب بچ نہیں سکتے ،چوہدری فیصل فرید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ چوہدری فیصل فریدنے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان کئی دہائیوں سے ضلع جہلم کے عوام کی خدمت جاری رکھے ہو اہے اور پورے ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے۔اس لیے ہی میں اور فواد حسین چوہدری ہر وقت اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ایک ایک مسلہ پر ہماری نظر ہے ضلع اور تحصیل کو پسماندہ رکھنے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے اور ضلع جہلم میں ہماری پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر کے ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے۔ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہونے کے بعد سازشی عناصر نے سازشیں اور افوائیں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سازشی عناصر کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نہر کے سو سالہ پرانے منصوبے پر ہماری حکومت کے دور میں عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے ۔جس سے ہزاروں ایکڑ اراضی سراب ہو گی اور انشاء اللہ اس سے زرعی انقلاب آئے گا۔ضلع بھر میں پانی ،سوئی گیس، تعلیم کی سہولت اور سڑکوں اور خستہ پلوںکی از سر نو تعمیر ہوگی۔مخا لفین کی سازشی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے مشن کرپشن سے پاک پاکستان سے بڑے بڑے مگر مچھ اب بچ نہیں سکتے ہیں ان کو عوام کا لوٹا ہوا سرمایہ واپس کرنا ہو گا ورنہ جیل میں ہوں گے۔ملک کی معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے اور انشاء اللہ جلد مہنگائی کم ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں