Khewra Pic (4) 326

کھیوڑہ پولیس چوکی کے کانسٹیبل نے معاشرے کے لئے عمدہ مثال قائم کر دی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس ) کھیوڑہ پولیس چوکی کے کانسٹیبل نے معاشرے کے لئے عمدہ مثال قائم کر دی سڑک کنارے ملنے والا بیگ شہری کے گھر پہنچا دیاڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کانسٹیبل کی ایمانداری پر حوصلہ افزائی کی اور انعام سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے شیر جوان نے ایمانداری کی مثال قائم کر کے ساری فورس کے لیے پیغام چھوڑ دیا ۔ کھیوڑہ پولیس چوکی کے کانسٹیبل نوشیروان کو سڑک پر نامعلوم شخص کا بیگ ملا جس میں ہزاروں روپے، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور ضروری دستاویزات تھی۔کانسٹیبل نوشیروان نے اپنے ماموں ایس ایچ او کلرکہار ذرعیت بلوچ ،ASIپٹرلنگ پولیس محمود بلوچ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری سے اس شہری کا گھر ڈھونڈ کر اُسکا گمشدہ بیگ اُس تک پہنچا دیا ۔اس موقع پر شہری کا کہنا ہے کہ جو ہمارے دلوں میں پولیس کے لیے منفی خیالات ہیں وہ اس ایماندار پولیس کانسٹیبل نے ختم کر دیئے ہیں کیونکہ پولیس میں نوشروان جیسے ایماندار لوگ بھی موجود ہیں۔شہری نے نوشروان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی نوشیروان کی طرح ہو جو نہ صرف اپنی پولیس فورس کا بلکہ اپنے ملک کا نام روشن کرے اس ایمانداری کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ڈی پی اوجہلم نے ایمانداری کا جذبہ دیکھانے والے پولیس کانسٹیبل کو نہ صرف نقد انعام سے نوازا بلکہ اس کو CC_111 سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں