Jhelum news 22 57

بین الا قوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کی75ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی کے سر سبزلان میں فیملی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس) بین الا قوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کی75ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی کے سر سبزلان میں فیملی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، آئی سی آئی سوڈا ایش نے ورکرز اور کمیونٹی کے تعاون سے 75سال کا کامیاب سفر طے کیا ہے انشااللہ ادارہ ماحول اورعوام دوست پالیسیوں پر عمل کرتا ہوا اپنا کامیابی کا سفر جاری ر کھیں گے،ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق تفصیلات کے مطابق بین الا قوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کے 75سال مکمل ہونے پرہر طرف خوشی کا سماں ہے ادارے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے کمپنی میں عید کا سماں بنا ہوا ہے اس حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے ورکروں کے اعزاز میں کمپنی کے سرسبز لان میں فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق ،ایچ آر منیجر عاقل کریم،پروڈکشن منیجر صابر محمود ، آئی آر منیجر سلیم صدیقی، ٹیکنیکل منیجر تو فیق چیمہ ،آئی آر آفیسر چوہدری برکات حسین ، یونین کے صدر حاجی قیصر،جنرل سیکرٹری صغیر بٹ سمیت تمام ورکرز ،منیجرز اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عمر مشتاق نے کہا کہ آئی سی آئی سوڈا ایش نے ورکرز اور کمیونٹی کے تعاون سے 75سال کا کامیاب سفر طے کیا ہے انشااللہ ادارہ ماحول اور عوام دوست پالیسیوں پر عمل کرتا ہوا اپنا کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے ہماری اور ہمارے ادارے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ادارے کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقہ کی ترقی فلاح و بہبود کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں حاجی عمر مشتاق نے پلانٹینم جوبلی کے موقع پر ایمپلا ئز کو مبارک باد دی اور کہا کہ آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی اور کھیوڑہ کا کئی دہائیوں سے ایک اچھا ساتھ ہے جس کی وجہ سے ادارے کے ساتھ ساتھ علاقہ بھی ترقی کر رہا ہے اور یہاں کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں