Fire-in-jlm 57

دھر یالہ جالپ کے مین بازار میں ایک بار پھر سے آتشزدگی کا واقع مزید چار دکانیں جلد گئی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )پنڈدادنخان کے علاقہ دھر یالہ جالپ کے مین بازار میں ایک بار پھر سے آتشزدگی کا واقع مزید چار دکانیں جلد گئی ،دکانداروں کا لاکھوں کا نقصان گزشتہ ماہ بھی اسی بازار میں آگ لگنے کے باعث در جنوں کھو کھوں اور دوکانوں کے جل جانے سے دو کانداروں کا کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا تھا بار بار آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مین بازار دھر یالہ جالپ میں گزشتہ روز ایک بار پھر سے آتشزدگی کا واقع پیش آیا جس کے باعث چار دکانیں آگ کی لپیٹ میں آگئی اور لاکھوں کا سامان جل کا راکھ ہو گیا ۔ گذشتہ ماہ لگنے والی ہولناک آگ سے تقریبا 52 کھوکھوں اور دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور اس آگ نے منیاری،شوز،کپڑے، برتن ،ٹی سٹال جل کر راخ ہو گئے تھے۔32 دوکانیں اور کھوکھے مکمل خاکستر جبکہ 20 دوکا نوں کو جزوی نقصان ہوا تھا ۔ عوامی سماجی تجارتی حلقوںنے اعلیٰ حکام سے آگ لگنے کی وجوہات اور دوکان داروں کی مالی امداد کا فوری مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنا روز گار کا ذریعہ بنا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں