News Murree news 69

تبدیلی سرکار مزدورں کا معاشی قتل بند کرے نئے پاکستان میں نوکریاں دینے کی بجائے چھینی جارہی ہیں

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )تبدیلی سرکار مزدورں کا معاشی قتل بند کرے نئے پاکستان میں نوکریاں دینے کی بجائے چھینی جارہی ہیں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹر ی کئی ماہ سے بند ہے مزدور فاقہ کشی کا شکار،300سے زائد ریٹائرڈ اور فوت ہوجانے والے مزدوروں کے لواحقین کئی سالوں سے اپنے واجبات سے محروم ہیں فیکٹری بندش کے باعث سینکڑوں محنت کشوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں حکومت عملی اقدامات کرتے ہوئے جلد از جلد سینکڑوںبرطرف ملازمین کو بحال اور فیکٹری کو چلانے میں اپنا کردار ادا کرے،علی رضا راجہ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما علی رضا راجہ رئیس اعظم آف پنن وال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مزدوروں کا معاشی قتل تیزی سے جاری ہے اور عوام کو مہنگائی کا زہر دے کر غریب کا خاتمہ کیا جارہا ہے فیکٹری چلانے کے لیے مزدور متعدد بار پر امن احتجاج کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں ظالم مالکان نے 277مستقل ملازمین کو جبری طور پر نوکری سے نکال کر تبدیلی کا آغاز کیا ہے جو کہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے حکومت اپنی نالائقیوں کا غصہ غریب عوام پر نکالنا بند کرے ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ300سے زائد ریٹائرڈ اور فوت ہوجانے والے مزدووں کے لواحقین کو بقایا جات ادا کروائے جائیں فیکٹری بندش کے باعث سینکڑوں محنت کشوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں بند فیکٹری کو چلایا جائے اور برطرف کئے گئے ملازمین کو جلداز جلد نوکریوں پر بحال کیا جائے اور کمپنی میں ہونے والی بے ضابطگیوںاور مالی بدعنوانیوں کی تحقیق کے لیے کمیٹی تشکیل دیں اور مزدورں کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں