59

زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے 17دوکانداوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے 17دوکانداوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، تحصیل پنددادنخان میں بھی 2دوکانداروں کے خلاف مقدامات کا اندراج کیا گیاہے ، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیںبلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انور سیف جپہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میں تحصیل جہلم میں 9 دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، اسی طرح تحصیل دینہ میں 2 ، تحصیل سوہاوہ میں 4 جبکہ تحصیل پنددادنخان میں بھی 2دوکانداروں کے خلاف مقدامات کا اندراج کیا گیاہے جبکہ مجموعی طور پر75700روپے جرمانہ اور12افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔تمام دکاندار، ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دوکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کریں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کو لسٹ، ریٹ بورڈ چیک کرنے کے سخت ہدایات، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ضلع بھر چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی، جبکہ آٹا بیس کلو کا تھیلا 808 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اسی طرح سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ جہلم کے صارفین زائد قیمتوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف 080002345 ،قیمت اپلیکیشن پر شکایات درج کروائیں اس کے علاوہ ایسے دوکانداروں کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم اور تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں، جس پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں