پی ڈی خان ڈاکٹر زفورم کا پی ایم اے جہلم کے انتخابات میں عمل گروپ میں شمولیت کا اعلان 65

پی ڈی خان ڈاکٹر زفورم کا پی ایم اے جہلم کے انتخابات میں عمل گروپ میں شمولیت کا اعلان

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پی ڈی خان ڈاکٹر زفورم کا پی ایم اے جہلم کے انتخابات میں عمل گروپ میں شمولیت کا اعلان، اور پینل کے امیدواروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا،ڈاکٹرز فورم کے پی ڈی خان سے پی ایم اے کے انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نائب صدر ڈاکٹر اختر نجمی اور بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے ڈاکٹرز عمل گروپ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔مخالف پینل کا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پنڈدادنخان ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال کی دعوت پر پی ایم اے جہلم کے الیکشن میں ڈاکٹرز عمل گروپ کے پینل کے امیدواروں نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی قیادت میں پنڈدادنخان کا دورہ کیا ڈاکٹرز فورم پنڈدادنخان کے ڈاکٹرز نے عمل گروپ کے وفد کا پنڈدادنخان پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا اور ایک پروقار تقریب کا اہتمام نجی ہوٹل میں کیاگیا،عمل گروپ کے وفد میں ڈاکٹرحفیظ الرحمن،ڈاکٹر ارشد علی تنیو،ڈاکٹر شیبہ اکرم ہاشمی،ڈاکٹر عدنان نجب ،ڈاکٹر عامر سلطان،ڈاکٹر ذیشان علی صدیقی،ڈاکٹر عباس،ڈاکٹر حرا عامر،ڈاکٹر عتیق الرحمن چیمہ اور ڈاکٹر توقیر اصغر شامل تھے،صدر پنڈدادنخان ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر جاوید اقبال نے وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور ڈاکٹرز عمل گروپ کے پینل کے امیدواروں پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا اور انہیں ہمیشہ کی طرح اپنی بھر پور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی،ڈاکٹرز عمل گروپ کے پینل کے امیدواروں ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،ڈاکٹر ارشد علی تنیو اور ڈاکٹر شیبہ ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایم اے جہلم کے انتخابات میں بلا مقابلہ پنڈدادنخان سے نائب صدر ڈاکٹر اختر نجمی اورجوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کو منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے تمام پینل کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی عمل گروپ میں شمولیت اور حمایت کے بھی مشکور ہیںآج کی آپ کی محبت سے مد مقابل پینل کا بے بنیاد پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ڈاکٹر ز کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے سفر کو جاری و ساری رکھیںگے۔انشاء اللہ پی ایم اے جہلم کے انتخابات میںعمل گروپ ایک بار پھر تاریخی کامیابی حاصل کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں