jhelum (1) 78

پنڈدادنخان کے علاقہ دھر یالہ جالپ کے مین بازار میں صبح سویر ے آگ بھڑ ک اٹھی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )پنڈدادنخان کے علاقہ دھر یالہ جالپ کے مین بازار میں صبح سویر ے آگ بھڑ ک اٹھی ہولناک آگ نے کئی درجن کھو کھوں اور دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دو کانداروں کا کروڑوں روپئے کا نقصان ہو گیا حکومت آگ کی وجوہات لگا کر مالی مدد کرے راجہ محمد الیاس مرکزی صدر انجمن تاجران تفصیلات کے مطابق مین بازار دھر یالہ جالپ میں فجر کی نماز کے وقت ایک کھو کھے میں آگ بھڑ ک اٹھی جس کو نمازیوں نے دیکھ لیا آگ نے آنا فانا تقریبا 52 کھوکھوں اور دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا منیاری،شوز،کپڑے، برتن ،ٹی سٹال جل کر بھسم ہو گئے۔32 دوکانیں اور کھوکھے مکمل بھسم جبکہ 20 دوکا نوں کو جزوی نقصان پہنچا۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکل سے آگ پر قابو پا یا۔اس موقع پر تاجروں کے صدر راجہ الیاس،نائب صدر طارق مغل،چیئر مین اسد پراچہ،پریس سیکر ٹری اعجاز مغل موقع پر موجود رہے۔تحصیل پریس کلب کے سر پرست الحاج ریاض،چیئر مین اختر شاہ،جنرل سیکر ٹری یو نس شہباز،ایم پی اے چوہدری ناصر،سابق تحصیل ناظم راجہ شہزاد،سابق ایم پی اے چوہدری نذ،اے سی احمد فراز بھی موجود رہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ الیاس اور سارے عہدیداروں نے اعلیٰ حکام سے آگ لگنے کی وجوہات اور دوکان داروں کی مالی امداد کا فوری مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنا روز گار کا ذریعہ بنا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں