Jhelum news 22 54

کرکٹ گالا کا کانٹے دار فائنل میچ وکی الیون کھیوڑہ اورپنڈدادنخان07کے درمیان ہوا پنڈدادنخان کی ٹیم نے میدان مار لیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )بین الا قوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کی75ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی ا نتظامیہ کے زیر ا ہتمام لوکل کمیونٹی کرکٹ گالا کا کانٹے دار فائنل میچ وکی الیون کھیوڑہ اورپنڈدادنخان07کے درمیان ہوا پنڈدادنخان کی ٹیم نے میدان مار لیا ، نو جوان کھیلوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کریں انشااللہ جلد کبڈی میچ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ،ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق تفصیلات کے مطابق بین الا قوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کے زیر اہتمام ا لکلی کلب آئی سی آئی سوڈا ایش کے گرائونڈ پر کمیونٹی کرکٹ گالا کا انعقاد کیا گیا لوکل کمیونٹی کے لیے بہترین کرکٹ گالا کا انعقاد کرنے کے لیے چیئرمین الکلی کلب حمزہ اسماعیل اور سیکرٹری راجہ قیصر علی نے بھرپورے محنت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار کیا جس کا ٹو رنا نمنٹ کا فائنل میچ وکی کھوکھر الیون اور پنڈدادنخان 07کلب کے مابین ہوئے جو کہ پنڈدادنخان کی ٹیم نے جیت لیا فائنل میچ کے رنگا نگ میلے میںورکس منیجر حاجی عمر مشتاق ،ایچ آر منیجر عاقل کریم،پروڈکشن منیجر صابر محمود ، ٹیکنیکل منیجر تو فیق چیمہ ،کمیونٹی منیجر ذیشان،آئی آر آفیسر چوہدری برکات حسین ، یونین کے صدر حاجی قیصر، الکلی کلب انتظامیہ ، ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز ،سابق صدر و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب یونس شہباز ، سینئر صحافی سابق صدر پریس کلب ملک آصف کھوکھر ، سابق چیئر مین ملک فیصل عباس ، سابق وائس چیئر مین ملک شوکت ،پی ٹی آئی کے رہنما ملک وقار عباس اورثاقب رسول سمیت علاقہ بھر سے معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ا یمپائرز کے فرائض کھیوڑہ کے معروف کھلاڑیوں فہیم ملک ،ملک گلریزاور شاہد جونٹی نے انجام دیئے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عمر مشتاق نے کہا کہ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ کھیوڑہ کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ گالا کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں میں چھپا ٹیلنٹ نمایاں ہوسکے نوجوان کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی خاص توجہ دیں تاکہ اپنے علاقہ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں آئی سی آئی پورے سال میں ہاکی ،کرکٹ ، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے تاکہ نوجوان ذہنی و جسمانی نشونما کے ساتھ صحت مند معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں انشا اللہ بہت جلد کبڈی کے شاندار میچ کا بھی انعقاد کیا جائے گا آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی اور کھیوڑہ کا کئی دہائیوں سے ایک اچھا ساتھ ہے جس کی وجہ سے ادارے کے ساتھ ساتھ علاقہ بھی ترقی کر رہا ہے اور یہاں کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں