Raja Jawad (1) 259

عدالت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میاں صاحب کی تشویش حالت کومدنظر رکھتے ہوئے ضمانت کا فیصلہ سنایا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )اللہ تعالیٰ قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت دے اور وزرا کو ہدایات جو کے ہمارے قائد کی بیماری کا بھی مذاق بنا رہے ہیں تبدیلی لانے والے ملک کا دوالیہ نکال رہے ہیں ہم معزز عدالت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میاں صاحب کی تشویش حالت کومدنظر رکھتے ہوئے ضمانت کا فیصلہ سنایا ،راجہ جواد جالپ سابق امیدوار حلقہ پی پی ستا ئیس تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جواد احمد آف جالپ سابق امیدوار حلقہ پی پی ستائیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا کرے اور موجودہ حکمران اور ان کے وزراکو ہدایات دے جو انسانیت کی تذلیل کو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ میاں صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک اس وقت سنگین حالات سے گزر رہا ہے ملک چلانا کوئی کرکٹ کا کھیل نہیں یہ 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرنا ہے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کا کام ہے کاروبار ہوں گے تو ملکی معشیت ترقی کرے گی لیکن موجودہ حکومت سمجھتی ہے کہ ملک لنگر خانوں سے بھی چلایا جا سکتا ہے خان صاحب کہتے ہیں ہم تبدیلی لائیں گے بڑے بڑے دعوے کرکے یوٹرن لے لیتے ہیں غریب فاقہ کشی کا شکار ہوتے جارہے ہیں کاروبار کا پہیہ جام ہوتا جارہا ہے کروڑوں نوکریاں دینے والے ہزاروں نوکریاں چھین کر اقتدار کے مزے لینے میں مصروف ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتالوں سے مفت علاج کی سہولیات کو ختم کر دیا ہے۔ڈینگی بخار سے ہر روز اموات ہو رہی ہیں لیکن ابھی تک ڈینگی کی وباء کو ختم کر نے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ ان کی حکومت نے سیاست سے اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے اور بر اقتدار ٹولہ بھول گیا ہے کہ صدا بادشاہی باری تعالیٰ کی ہی ہے اور یہ جہاں فانی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں