jhelum (1) 79

پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک کے قریب جھاڑیوں میں افتخار ولد گلزار تشدد زدہ لاش برآمد

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک کے قریب جھاڑیوں میں پنڈدادنخان کے رہائشی افتخار ولد گلزار تشدد زدہ لاش برآمد ،نامعلوم افراد نے قتل کیا ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہم غریب لوگ ہیں پولیس میرے بیٹے کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کرکے ہمیں انصاف دلائے مقتول کے والد کی دہائی تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میںپنڈدادنخان کے رہائشی افتخار ولد گلزار تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت افتخار احمد ولد گلزار کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے THQ ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جبکہ مقتول کے والد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں نہ ہی کسی پر شک ہے ڈی پی او جہلم سمیت اعلی حکام واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے ہمیں انصاف دلائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں