Jhelum news 22 71

جلال پور شریف کندوال نہر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )جلال پور شریف کندوال نہر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمراں خان نومبر کے آخری ہفتہ میں خود کریں گے۔پی پی پی کو سندھ کے لوگوں نے بھی مسترد کر دیا ہے اور یہ اپنے آبائی گھر سے بھی الیکشن ہار گئے ہیں فواد حسین چوہدری وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی سیاست میں خدمت کے لیے آئے ہیں علاقے بھر کی تعمیر و ترقی میں فواد چوہدری بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ سابق چیئرمی تفصیلات کے مطابق فواد حسین چوہدری وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس سلسلے میں گول پور کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کے ڈیرہ چوران میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق چیئر مین نصیر کھنڈوعہ نے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں خدمت کے لیے آئے ہیں اور انھوں نے اپنے دور میں فواد چوہدری کے تعاون سے مسائل کا خاتمہ شروع کر دیا ہے اور میری یونین کونسل میں بجلی پانی لنک روڈوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس موقع پر فواد حسین چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی پی اپنی آبائی سیٹ بھی ہار چکی ہے اور سندھ کے لوگوں نے بھی ان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔تحصیل پنڈدادنخان میں للہ انٹر چینج تا جہلم ڈبل روڈ اور جلال پور شریف کندوال نہر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمراں خان نومبر کے آخری ہفتہ میں خود کریں گے اور انشااللہ نہر کی تعمیر کے بعد علاقے بھر میں خوشحالی آئے گی۔تقریب میں علاقہ جالپ سے سابق تحصیل ناظم راجہ شہزاد رئیس آف چک شادی،سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری اسماعیل جوتانہ،کھیوڑہ سٹی ک پی ٹی آئی کے سابق صدر ملک عبید انوار،ملک امجد جھا ٹلہ، ملک عزیز کندوال،مسعود ایڈوکیٹ،الطاف کھنڈوعہ،محمد رمضان کھنڈوعہ،ملک فیاض نمبرداراور بہت سے معززین نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں