murree-news murree 69

کھیوڑہ ٹرسٹ نے شہر میںدوسرے ماہ غریب مستحق40 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا3غریب مریضوں کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کیا گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ نے شہر میںدوسرے ماہ غریب مستحق40 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا3غریب مریضوں کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کیا گیا کارکنوں نے مستحق خاندانوں کے گھروں میں رات کی تاریکی میں ہر گھر جا کر راشن پہنچایا غریب مستحق خاندانوں نے سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور تمام ممبران کو دعاوں سے نوازا اور ماڈرن کالونی میں اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر کی شہر میں رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کی طرف سے دوسری بار ماہانہ40 خاندانوںمیں راشن تقسیم کیا3 غریب مریض جن کے گردے ڈائلیسز ہو رہے ہیں ان مریضوں کے گھروں میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ مالی تعاون کیا اور سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے کارکنوں نے رات کی تاریکی میں گھروں میں جا کر راشن پہنچایا اس موقع پر ٹرسٹ ایڈمن ملک یامین مرزا ندیم عارف ملک مبشر ثاقب رسول نے سب سے پہلے تو گراونڈ پر کام کرنے والے کارکنوں ملک ماجد یسین مرزا شفقت ملک گلریز ثاقب رسول ملک وحید ملک فیصل سابق کونسلر علی رضا ملک سعادت علی مرزاامجد و دیگر ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے گراونڈ پر بڑی دلچسپی سے کام کیا ہم کھیوڑہ کے دیگر شہری جو مالی طور پر مضبوط ہیں ان کو بھی درخواست کرتے ہیں کہ ایسے نیکی کے کاموں میں سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ہمارے ٹرسٹ کا مین مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے پڑوس اپنے محلے اور اپنے شہر میں غریب مستحق بے سہارا لوگوں کا سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ سہارا بنے غریب مستحق خاندانوں کے ساتھ راشن اور مالی تعاون کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے ممبران جنھوں نے اس ٹرسٹ کی کامیابی کے لیے جانی مالی تعاون کیاان تمام لوگوں کی محنت کو اللہ پال قبول کرے آئندہ بھی ہمارے ممبران انشاء اللہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے آخر میں ملک سلامتی امن محبت و بھائی چارے اور تمام ممبران کے لیے خصوصی دعا کی شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے نوجوانوں کے جذبہ کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں