Dpo 245

ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک کی سربراہی میں تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک کی سربراہی میں تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز و دیگر ملازمین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک نے پولیس سے متعلق عوامی شکایات سننے اور جائز مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ او لِلہ منظور،سب انسپکٹر راجہ آصف،سب انسپکٹر اشرف للِہ ،اے ایس آئی منظور اور دیگر پولیس ملازمین کے علاوہ بزرگ خواتین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی او ر ڈی پی او جہلم کو ا پنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے ڈی پی او جہلم کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز کی بنا پر ضلع بھر میں کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں اور عوام کے جائز مطالبات کو حل کیا جا رہا ہے عوام کو بھی چاہیے کے وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور اگر کو ئی بھی پولیس ملازم کسی کو بھی بلاوجہ تنگ کرے تو آپ براہ راست مجھ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے ساتھ ساتھ امن و امان بھی قائم رکھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں