228

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پنڈدادنخان میں سائنس میلہ منعقد کیا گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پنڈدادنخان میں سائنس میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے سائنسی فن پاروں کی نمائش کی گئی اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس نے میلے کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں ہیڈ ماسٹر ملک عدیل عباس کی زیر نگرانی اور مختلف سکولوں کے سائنس اساتذہ کی زیر نگرانی سائنس میلہ منعقد کیا گیا جسمیں مختلف سکولوں کے طلباء نے انتہائی خوبصورت انداز میں الیکٹرونک اور سائنسی فن پاروں جوکہ طلباء نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے کی نمائش کی گئی سائنس میلے کا اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز نے کیا اس موقع پر انہوں نے طلباء کے بنائے ہوئے فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سائنسی فن پاروں کی نمائش نہ صرف طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ان میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے تعلیمی ادارے تعلیمی لہذا سے ادبی فنی سائنسی اور کھیلوں کے میدان میں ہمیشہ اول آتے ہیں اور یہ ادارے کئی بڑے شہروں کے اداروں سے کم نہیں بلکہ ان سے کئی درجے بہتر ہیں انہوں نے طلباء کے ساتھ اساتذہ کی کارکردگی کو زبر دست انداز میں خراج تحسین پیش کیا سائنس میلے میں تحصیل بھر کے طلباء اور اساتذہ نے پھر پور شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں