Raja Jawad 244

بے روز گاری اور مہنگائی سے اس کٹھ پتلی حکومت کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے راجہ جواد احمد جالپ سابق اُمیدوار حلقہ پی پی ستائیس

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے ) مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے اور اوپر سے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیسیں بھی بڑھا دی گئی ہیں اور عوام سے مفت علاج کی سہولت چھین کر غربت کے خاتمہ کی بجائے غریب کو ہی ختم کیا جا رہا ہے بے روز گاری اور مہنگائی سے اس کٹھ پتلی حکومت کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے حکومتی نمائندوں کے سب دعوے اور ترقیاتی کام سوشل میڈیا اور بیان بازی تک محدود ہیں راجہ جواد احمد جالپ سابق اُمیدوار حلقہ پی پی ستائیس تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف مسلم لیگی رہنما راجہ جواد احمد جالپ نے اپنے حلقہ پی پی ستائیس کا دورہ کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں ہمارے دور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بند کر دیا گیا ہے۔کھیوڑہ سیٹیڈم کی بجائے گرائونڈ اور تاریخی شہر کھیوڑہ کی میونسپل کمیٹی کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔تحصیل بھر میں پانی کی شدید قلت ہے اور سڑ کیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔ سر کاری ہسپتالوں کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے اور ٹیسٹ فیسیوں میں بھاری اضافہ کیا اور ادویات نایاب ہو چکی ہیں۔لیکن حکومت کو غریب عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔مہنگائی نے غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ملک بھر کے ساتھ ساتھ مقامی انڈسٹری مالی بحران کا شکار ہے ملکی معیشت کا بیٹرا غرق ہو چکا ہے اور لاکھوں مزدور بر روز گار ہو چکے ہیں۔ہر روز معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس سامنے آر ہے ہیں۔لیکن سوائے اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے اور میڈیا ٹرائل کے اس حکومت کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگا کر اور کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ابھی بیان بازی ہو رہی ہے عملی اقدامات کی بجائے بھارت کو ٖ فضائی سروس جاری ہے جبکہ کشمیری بھائی پچاس روز سے کر فیو اور ہر قسم کے جبر وظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیںجبکہ حکومتی نمائندوں کے سب دعوے اور ترقیاتی کام سوشل میڈیا اور بیان بازی تک محدود ہیں غریب عوام فاقوں کے ساتھ ساتھ مفت علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہوتے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں