85

سرائے عالمگیر نجی ٹی چینل کے معرو ف صحافی کو مرزا محمد وسیم بیگ پر نامعلوم افراد نے بزدلانہ حملہ کر کے قتل کر دیا

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے ) سرائے عالمگیر نجی ٹی چینل کے معرو ف صحافی کو مرزا محمد وسیم بیگ پر نامعلوم افراد نے بزدلانہ حملہ کر کے قتل کر دیاپولیس ملزمان کو جلد از جلد تلاش کرکے کارروائی کریں مرزا محمد وسیم بیگ کے قتل کے بعد ڈویژن بھر کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس سے قبل بھی پنڈدادنخان میں قتل ہونے والے صحافی کے قاتلوں کو پولیس آج تک گرفتار نہیں کر پائی، یونس شہباز سابق صدر ڈویثزنل یونین آف جنر نلسٹس راولپنڈی ڈو یژن تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے معروف صحافی جوکہ معروف نجی ٹی وی چینل کے ساتھ منسلک تھے نامعلوم افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کرکہ قتل کر دیا ہے اس بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے یونس شہباز سابق صدر ڈویثزنل یونین آف جنر نلسٹس راولپنڈی ڈو یژن نے کہا کہ مرزا محمد وسیم بیگ کو قتل کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کہ کفیر کردار تک پہنچایا جائے مرزا محمد وسیم بیگ کے قتل کے بعد ڈویژن بھر کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اعلیٰ افسران قتل کے واقع کی تحقیقات کرواتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کریں سابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سینئر صحافی یوسف ناز ، چیئر مین پریس کلب پنڈدادنخان اختر علی شاہ، سابق صدر پریس کلب آصف کھوکھر، نائب صدر نور محمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عامر کرامت ، ملک فاروق اعظم ،خواجہ امجد،شکیل شیراز ایڈووکیٹ،نوجوان صحافی سلیمان شہباز ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،عدنان یونس ،چوہدری اعجاز محمود ،راجہ ندیم جنجوعہ ،عابد قریشی ودیگر تحصیل پنڈدادنخان اور ڈو یژن بھر کے صحافیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں