77

فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی تقریب کا انعقاد

جہلمّ(چوہدری سہیل عزیز)کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی میں جہلم پولیس بھی پیش پیش کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کے سامنے کشمیر HOUR کی تقریب کا انعقاد MNA فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، MPAچوہدری ظفر اقبال ، محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم ،گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن، محمد منشاء سندھو ایس پی جیل پولیس جہلم ، حناء منور ASP/SDPOصد ر سرکل سمیت دیگر افسران کی شرکت گزشتہ رو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جہلم پولیس بھی پیش پیش رہی ۔کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کے سامنے کشمیر HOUR کی تقر یب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں MNAفواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، MPAچوہدری ظفر اقبال ، محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم ، گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن، محمد منشاء سندھو ایس پی ڈسٹرکٹ جیل پولیس جہلم ، حناء منور ASP/SDPOصد ر سرکل ، صابر حسین DSP/SDPOسٹی سرکل اور محمد ارشد DSPٹریفک جہلم سمیت ضلع پولیس کے اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ممبر نیشنل اسمبلی فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کشمیر بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہمارا یہاں اکٹھاہونا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس موقع پر کیپٹن ( ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظام کے خلاف پوری پاکستانی قوم یک جان ہو کر کھڑی ہے ۔ تقریب میں سول سوسائٹی ، تاجر برادی ، وکلا سمیت میڈیا اور اور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعداز نماز جمعہ کچہری چوک سے Yکراس سول لائن تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور تمام ضلعی محکمہ جات کے سربرہان اور اہلکاران نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں