kashmir 75

وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پنڈادنخان اور کھیوڑہ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے )وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پنڈادنخان اور کھیوڑہ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شامل ہو کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور دہشت گرد مودی کے خلاف شدید نعرے لگائے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ یوم جمعہ کو یوم کشمیر منا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کریں۔پنڈدادنخان کی احتجاجی ریلی میں اے سی پنڈدادنخان،ڈی ایس پی پنڈدادنخان،ایس ایچ او پنڈدادنخان، چوکی انچارج کھیوڑہ ،سکول و کالج کے طلبا،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدیدار اور اراکین کے سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی نوجوان طلبا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ۔ضلع کے دوسرے شہر کھیوڑہ میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شہریوں اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلایا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے دونوں ریلیوں کے شرکاہ نے الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے اور دہشت گرد مودی کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کشمیریوں پر فوری مظالم بند کرنے اور انڈیا کی وحشی افواج کی واپسی کا مطالبہ کیا اور کشمیریوں کی آزادی کی اجتماعی دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں