79

ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ

جہلمّ(چوہدری سہیل عزیز)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کے سامنے کیا گیا،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی قیادت میں ضلع کچہری میں احتجا ج ریکارڈ کروایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، صدر انجمن تاجران جہلم چوہدری عارف محمود اور ضلع بھر سے محکمہ تعلیم، صحت، ریسکیو 1122، سول ڈیفینس، اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ کرنے کے لئے سیاسی و سماجی،مذہبی،وکلائ، تاجروں،طلبا اور دیگر ہر طبقے کے لوگوں نے بھی شر کت کی۔ شر کاء نے سیاہ جھنڈے اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی، جہلم سے نکلنے والی مرکزی ریلی میں سینکڑوں شرکا نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے پرجوش انداز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔” کشمیرکو سرخ سلام ” کے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیر کے جھنڈے لہرا رہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے لئے تن،من،دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو پوری دنیا میں اجا گر کیا جائے گا۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔اس کے علاوہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں بھی دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی سی دفتر جہلم تا وائے کراس چوک تک ریلی میں کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں