93

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں قائم پناہ گاہ کا ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں قائم پناہ گاہ کا ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ، عوامی سہولت کے پیش نظر فرنیچر کی تنصیب کی جا چکی ہے ، 100 افراد کے قیام کے لئے ضرورت زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں، شیلٹر ہوم میں ڈی ایچ کیو جہلم میں داخل ہونے والے مریضوں کے لواحقین قیام کر سکیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد کو بھی سہولت مہیاء ہو گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے شیلٹر ہوم جہلم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد، سماجی کارکن ایڈووکیٹ چوہدری فرخت کمال، ایڈمن آفیسر برہان بٹ اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا جس کے لئے تیاری آخری مراخل میں داخل ہو چکی ہے ۔ حکومت کے اس پروجیکٹ میں عوامی سہولت کے پیش نظر معزز شہریوں کی جانب سے شیلٹر ہوم کی تعمیر کے لئے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں