84

پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میںگلی محلوںمیں موٹر سائیکلوں اور چینگ چی رکشوں پر دانتوں کے درد ،پیٹ کے درد

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے ) تحصیل پنڈدادنخان انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میںگلی محلوںمیں موٹر سائیکلوں اور چینگ چی رکشوں پر دانتوں کے درد ،پیٹ کے درد اور شوگر سمیت دیگر بیماریوں کی جعلی ادویات بیچنے والوں کی یلغار انتظامیہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے تک محدود ،موت کے سوداگرر گلی محلوں میںدیدہ دلیری سے دندناتے پھیر رہے ہیں،ناقص ادویات کے باعث عوام مزیدبیماریو ں میں مبتلا ہونے لگے ، اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ عوامی سماجی حلقے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے چھوٹے بڑے علاقوں اور آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں عطائی ڈاکٹروں سمیت گلی محلوں میں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں نے انت مچا رکھی ہے جو کہ موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشائوں پر لائوڈ سپیکر لگا کر ،معدے ،دانتوں کے درد،شوگر سمیت دیگر بیماریوں کی سستی جعلی ادویات فروخت کرکے عوام کو مزید بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بننے لگے جبکہ تحصیل بھر میں میڈیکل سٹوروں پر بھی غیر تربیت یافتہ نوجوانوں کو ادویات فروخت کرنے کے لیے بیٹھایا ہوا ہے جبکہ انتظامیہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے تک محدود ہے اور موت کے سوداگرر گلی محلوں میںدیدہ دلیری سے دندناتے پھیر رہے ہیں اور انتظامیہ کی غفلت لاپروہی کی وجہ سے تحصیل بھر میں مختلف بیماریوں کی جعلی ادویات دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے گلی محلوں میں ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔