ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ 328

فیس بک پیج پر میسج کریںیقینی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)آٹا بیس کلو 808روپے،آٹا دس کلو404روپے،چینی75روپے کلو سے زائد قیمت فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ڈی سی دفتر جہلم کو اگاہ کریں،یا ڈپٹی کمشنر جہلم کے فیس بک پیج پر میسج کریںیقینی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ قابل قبول نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارروایوں میں تیزی لا رہے ہیں ۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کیاجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید نذارت علی، ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے ۔ مقرہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے آٹا چکی سے خریدا جانے والا آٹا808 روپے فی 20 کلومقرر کیا گیا جبکہ چینی کی قیمت 75روپے فی کلو، سو گرام روٹی سات روپے اور 120گرا م نان کی قیمت 10روپے کے حساب سے بیچا جائے گا تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں