89

کلین اینڈ گرین جہلم کے تحت فیملی پارک پودے لگائے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)مشن کلین اینڈ گرین جہلم کے تحت فیملی پارک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد نعمان ارشاد، اے سی جہلم فیضان احمد، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، مینیجر نجی مالیاتی ادارہ جہلم محمد مقصود اور دیگر افسران نے متعدد پودے لگائے ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی کا کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان اور پلانٹ فار پنجاب مہم کو کامیاب بنانے اور جہلم شہر و دور دراز علاقوں کو سر سبز بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ٹیم جہلم کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنا بھرپور قردار ادا کر رہے ہیں۔ رواں سال ماہ اگست ایک دن میں 22600 نئے پودے لگا کر مہم کو جاری رکھا جبکہ 15 ستمبر تک لاکھوں مزید درخت لگائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں