72

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے ) پنڈدادنخان میں گونگے بہروں کی تنظیم حیدری ویلفیئر ٹرسٹ اور سپیرئیر گروپ آف کالجز کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان حیدری ویلفیئر ٹرسٹ گونگے بہرے بچوں اور سپیرئیر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی حیدری ویلفیئر ٹرسٹ سے لے کر کشمیر چوک تک نکالی گئی جس میں سیا سی سماجی لوگوں کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑے تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہیں کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے بھارت کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا جائے گا اقوام متحدہ کشمیر کے مسلہ پر سنجیدگی اختیار کرے اور مودی سرکار کی طرف سے کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کو روکا جائے آخر کشمیر کے مسلہ پر اقوام متحدہ خاموش کیوں ہے کشمیر کے مسلہ پر پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریلی کے اختتام پر پاک فوج زندہ آباد اور مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور کشمیری مسلمانوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ریلی کے ساتھ پولیس کی باری نفری موجود رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں