news murree 102

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم و صحت،ریسکیو 1122، سول ڈیفینس اور دیگر محکمے ہمہ وقت تیار

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم و صحت،ریسکیو 1122، سول ڈیفینس اور دیگر محکمے ہمہ وقت تیار ہیں، ضلع بھر میں 23 کنٹرول رومز بنائے گئے ہیں جن ہنگامی صورتحال کے پیش نظر استعمال کیا جا سکتا ہے،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقد ہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے و ادارے تیز بارشوں و دیگر ہنگامی صورت میں الرٹ رہیں گے۔ منگلا ڈیم کا گزشتہ روز لیول 1012 کوسیک تک تھا جبکہ 1032 کیوسک لیول پر ڈیم سے پانی کا اخراج کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ انچارج ثاقب صبور، سول ڈیفینس آفیسر توقیر حیدر،ایم سی جہلم، ایجوکیشن، اریگیشن، واپڈا، انفارمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں