63

حالیہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی پلان تیار رکھیں

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) حالیہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی پلان تیار رکھیں اور تمام تر ریسکیو سروسز فنکشنل رکھیں۔ان خیالات کااظہار ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہئوے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے لئے ضلع بھر میں 13 ریسکیو وہیکلز الرٹ ہیں۔ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سیز او ربی ایچ یو میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ میونسپل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں صفائی کا بہترین انتظام یقینی بنائیں، سیوریج نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ فلڈ اور دیگر ایمرجنسی صورتحال کا فوری مقابلہ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں