97

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کیس رسپانس پولیو مہم کے بارے میں ہدایت کی گئی کہ تحصیل پنڈ دادن خاں کی تمام یونین کونسلز جن میں کیس رسپانس مہم کرنی ہے اسکی کڑی نگرانی کی جائے اور 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل پنڈ دادن خان میں 5 سال سے کم عمر۔ 52064 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 116 فیلڈ ٹیمز، 20 فکسڈ ٹیمز اور 6 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 27 ایریا انچارج اور 16 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں