Murree news 17 102

پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ کے زیر اہتمام (این سی سی پی)مزنگ روڈلاہورکے ایڈیٹوریم میں تین روزہ ادبی کانفرس کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے) پاکستان بھر کے مسیحیوں ادیبوں شاعروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ کے زیر اہتمام (این سی سی پی)مزنگ روڈلاہورکے ایڈیٹوریم میں تین روزہ ادبی کانفرس کا انعقاد کیا گیا اسی دوران پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ کی 25برانچوں کے رائے دہندگان نے الیکشن کمیشن پرویز بزمی(سیالکوٹ)جاوید گُل(سمبڑیال)اورعرفان نشاط(لاہور)کی زیر نگرانی میں اتفاق رائے سے جاوید یاد سرپرست اعلیٰ(ملتان)سہیل ساجد صدر(کراچی)رشید فراز سینئر نائب (ڈسکہ)آسناتھ کنول جنرل سیکرٹری (لاہور) سیکرٹری(لاہور) بانی صدر پروفیسر یوسف نیئر (مرحوم) کے صاحبزادے ناصر نیئر جوائنٹ سیکرٹری (سیالکوٹ)ضلع جہلم کے سینئر صحافی سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن اور جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈپنڈدادنخان کو سیکرٹری اطلاعات، جاوید ڈینی ایل فنا نس سکر ٹری منتخب کیا گیا جبکہ پنجاب کے صدر ضلع جہلم کے سینئر صحافی یوسف ناز،صوبہ سندھ کے صدرعارف پرویزنقیب،KPKکی صدر سپنا وزیر گل اور بلوچستان سے کلیم صدیق صدر منتخب ہوئے نو منتخب عہدے داران سے سابق صدر آرتھر برکی نے حلف لیا اور توقع ظاہر کی کے نو منتخب کابینہ تنظیم کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کا ر لائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں