Murree news 66

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی مکمل کیا جا چکا ہے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز): ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی مکمل کیا جا چکا ہے، دروازے، بجلی کی تاریں ڈالنے، پینٹ اور ٹائلیں، لگانے کا کام 99 فیصد مکمل کیا جا چکا ہے۔ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور دیگر بے گھر افراد کو رات کو ہسپتال میں قیام کرنے کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام کیا جا رہا ہے ہے جو انکو سہولت فراہم کرنے میں کار ساز ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا ہے کہ اس شیلٹر ہوم میں 64 مرد اور 34 خواتین کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔جن کیلئے الگ الگ کچن،ڈائننگ ہال اور واش رومز بنائے جا رہے ہیں، عمارت کی بنیاد ڈبل سٹوری بلڈنگ کے حوالے سے رکھی گئی ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسکا افتتاح جلد متوقع ہے۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش،سماجی کارکن و ایڈووکیٹ فرحت ضیا کمال، برہان مجید اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں شیلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہلم میں اس پناہ گاہ کی تعمیر سے مریضوں کی مشقلات میں کمی ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں