74

آگاہی مہم براۓ متعلق روڈ سیفٹی اور کمپیوڑئزڈEچالان سسٹم

آگاہی مہم براۓ متعلق روڈ سیفٹی اور کمپیوڑئزڈEچالان سسٹم

شارق جمال خان DIG ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق،DPO جہلم رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پر،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمد اکرم گوندل کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے روڈ سیفٹی اور کمپیوڑئزڈEچالان کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔*

آگاہی لیکچر کا انقاد گورنمنٹ ہائی سکول جہلم میں کیا گیا جس میں انچارج ایجوکیشن ونگ محمد شعیب Tw نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور کمپیوڑئزڈEچالان کے متعلق آگاہ کیا۔طلباء میں پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے۔DIG ٹریفک پنجاب شارق جمال خان اور SSP ٹریفک ہیڈکوارٹرز پنجاب سید محمد عباس شاہ کی خصوصی کاوش پر چالان سسٹم کو شفاف اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے کمپیوڑئزڈEچالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آزمائشی بنیاد پر 3 شہر وں میں کمپیوٹرئزڈEچالان کا آغاز کیا گیا ہے.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمداکرم گوندل کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے باقاعدہ طور پر کمپیوٹرئزڈEچالان آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کمپیوٹرئزڈEچالان کی آگاہی مہم بھرپور طریقہ سے کی جائے گی۔پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی جائے گی اور آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔
تمام اساتذہ اور طلباء نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں