iesco 39

آئیسکو (واپڈا ) ایس ای سید کاشف شاہ کی جہلم میں تعیناتی عوام کے لیے خوش آئند ہے

جہلم (نمائندہ خصوصی) آئیسکو (واپڈا ) ایس ای سید کاشف شاہ کی جہلم میں تعیناتی عوام کے لیے خوش آئند ہے،کیونکہ یہ انتہائی محنتی ،ہر دل عزیز عوام دوست آفیسر ہیں ،ان خیالات کا اظہار جہلم کے شہریوں نے ایک سروے میں کیا،شہریوں کے مطابق ایس ای واپڈا سید کاشف شاہ کی تعیناتی کے عوامی مسائل اور بجلی کی چوری میں کمی ہوئی ہے،،جہلم کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیے جاتے ہیں ،،عوامی اور ان کے آنے سے جو عرصہ دراز سے سے کام رکے ہوئے تھے وہ بھی ہورہے ہیں ،شہریوں کا کہنا تھا کہ سید کاشف شاہ محکمہ سے مخلص اور دیانت دار افسر ہے جب سے یہ جہلم میں ایز اے ایس ای واپڈا جہلم سرکل چارج سنبھال ہے انتہائی محنت اور لگن سے بجلی کی ترسیل کو بہتر بنایا اور اپنے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھول دیئے اور کافی حد تک بجلی چوری کی روک تھام کی اور عوام کو محکمہ کے حوالے سے جو مشکلات درپیش تھیں ان پر بھی قابو پایا اور جہلم کی عوام نے سید کاشف شاہ کے عوام سے اس حسن سلوک کو بے حد سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی جب تک سید کاشف شاہ جیسے فرض شناس افسر عوام کے مشکلات کا صحیح معنوں میں حل کریں گے اور محکمہ سے مخلص ہونگے عوام کی مشکلات میں مزید کمی آئے گی اور محکمہ پر عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگا