dc jhelum 27

جہلم جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بند

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے)جہلم گورنمنٹ پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر برادری کے لیے خوشخبری دو دن نہیں بلکہ ایک دن کاروبار بند رہیں گے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی خصوصی کاوش سے اسی ہفتہ سے اب صرف جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بند رہے گے تمام تاجر برادری اپنے کاروبار ہفتہ میں سات دن کاروبار کھول سکیں گے اب سے صرف جمعہ کو تمام تر کاروبار بند رہیں گے باقی کے ساتوں دن کرونا ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولے رہے گے دکاندار حضرات خود بھی ماسک اور سینیٹائزر استعمال کریں گے اور کسٹمرز کوبھی سختی سے پابندی کروایں گے جہلم کی تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے اقدام کو سراہا اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا